اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگی امیدوار پیر اقبال شاہ کی شاندار جیت پر لودھراں کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے منگل کواپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسکا شکریہ وہاں جاکر ادا کروں گا۔