ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے بھانجی بنا کر نوکری دلوانے کے بہانے اسلام آباد بلوایااور 17سال کی عمر میں میری عزت لوٹ لی، ریپ کے دوران ویڈیو بناتارہا، کراچی کی لڑکی نے معروف سیاستدان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شادی کرنے پر ایف آر درج کروا دی، لڑکی کے بھائی کو اغوا کے بعد تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، معروف سماجی کارکن صارم برنی معاملہ سامنے لے آئے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن اور صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے

ایک لڑکی کو زیادتہ کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اب اسے بلیک میل کر رہے ہیں، متاثرہ لڑکی نے انصاف کے حصول کیلئے ان سے رابطہ کیا ہے۔ صارم برنی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد پی ایس پی کو چھوڑ کر فاروق ستار گروپ کے ساتھ آن ملے ہیں۔ آج صبح سلمان مجاہد بلوچ پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن پر پستول نکال کر دھمکانے کا الزام میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بھی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ پرلڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے صارم برنی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے کی کی شادی کرنے پر اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ علینہ نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سلمان مجاہد بلوچ نے میرے بھائی کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ علینہ کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے بھانجی بنا کر نوکری کا جھانسہ دی کر اسلام آباد بلایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران میری ویڈیو بھی بنائی اور اب مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے 17سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔الزامات سامنے آنے کے بعد سلمان مجاہد بلوچ بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سارا گیم پلان میرے خلاف فاروق ستار کو جوائن کرنے کے

بعد شروع کیا گیا ہے جبکہ میری سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کے علاج کیلئے خطیر رقم خرچ کی اور اب احسان کا یہ بدلہ دیا جا رہا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے انٹرنیٹ پر لڑکی کیساتھ ان کی وائرل ہونیوالی تصویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکی علینہ نے ان کے خلاف 4جنوری کو ایف آئی آر درج کروائی جبکہ وہ 16دسمبر

کو اس کے خلاف درخواست درج کرواچکے ہیں اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…