بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

بون میرو نکالنے والے گروہ کا سرغنہ اب تک کتنی سو نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنا چکا ہے؟متاثرین کے دل دہلا دینے والے انکشافات ‎

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد میں غریب خواتین کو فنڈز کا جھانسہ دے کر اُن کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے والے گروہ کے بارے متاثرین کا بڑا انکشاف۔ گروہ کا سرغنہ دو سوسے زائد خواتین کے بلڈ سیمپل نکال چکا ہے۔متعدد متاثرہ خواتین کا کام کاج اور چلنا پھرنا مشکل ہو گیا۔ پولیس نے سولہ متاثرہ خواتین کے میڈیکل کروانے کے بعد نمونہ جات پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹی بجھوا دیئے۔گرفتار ملزمان کا مقامی عدالت سے دو روز ہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں سادہ لوح غریب خواتین کو وزیر اعظم جہیز فنڈز اور مالی امداد کا جھانسہ دے کر بون میرو نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے مرکزی ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوںکے بارے متاثرہ خواتین نے دل ہلا دینے والے انکشافات کیے ۔ملزم ندیم دو ماہ سے یہ دھندہ کر رہا تھا۔ گروہ میں شامل آمنہ بی بی خواتین کو جہیز فنڈز کا جھانسہ دے کر اپنے گھر لاتی جہاں ملزم اُن کے جسم کے مختلف حصوں سے جسمانی مادے نکالتا۔غربت کی ماری کئی خواتین پیسوں کے لالچ میں اپنا بلڈ سیمپل اور بون میرو نکلوانے خود ملزم کے پاس آتیں۔متاثرخواتین کا کہنا ہے کہ ندیم نے اُن کے بلڈ سیپمل اور جسمانی مادہ نکال کر اُنھیں اپاہج بنا دیا ہے ۔اب اُن کے لیے چلنا پھرنا اور کام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ملزم ابتک دو سو سے زائد خواتین کت بلڈ سیمپل اور بون میرو نکال چکا ہے انکا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین بدنامی اور خوف کے مارے سامنے نہیں آ رہی اگر حکومت انہیں سپورٹ فراہم کرے تو وہ بھی ملزم کے خلاف بہت کچھ بتانا چاہتی ہیں انہوں نے میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ انکا کا نام بدنام کر کے سادہ لوح اور غریب خواتین کی زندگیوں سے کھیلنے والے دردہ صفت انسان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے اسے سزا موت دی جائے ۔ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گروہ میں شامل خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

جبکہ خواتین بلڈ سیپمل اور بون میرو خریدنے والے ڈی ٰ ایچ کیو کے ملازم ساجد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس سے تفتیش کی جا رہی ہے انکا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریحان اظہر کا کہنا ہے کہ سولہ خواتین کے میڈیکل مکمل کر لیے گئے ہیں ،خواتین کی ریڑھ کی ہڈی اور جسم کے دوسرے حصوں پر انجکشن کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

خواتین کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹی بھجوائے گئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے واقعہ پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب خواتین کو جہیز اور مالی امداد کا جھانسہ دے کر اُن کی زندگیوں سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اورملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…