لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نوازنے لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری مارجن سے جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ، انہوں کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ، اب بھی سمجھ جائو کہ فیصلے خدا کے چلتے ہیں ،عوام نے ثابت کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ لودھراں این اے 154نے اپنا سیاسی جانشین چن لیا ہے اور یہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام ہے
کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا ۔ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے ان کی طاقت بنا دیا ، اب بھی سمجھ جائو فیصلے خدا کے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے ۔ ہم اس کامیابی پر کروڑوں بار اپنے سر خدا کی عظمت کے آگے جھکاتے ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کیسے اپنے بندوں کو نوازتا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کا فیصلہ واضح ہے ۔ ووٹ کو عزت دو ۔ عدل کو بحال کرو، یہ نظریہ نظریہ نواز ہے جو دلوں میں گھر کر گیا ہے کہا تھا نا ’’روک سکو تو روک لو‘‘۔ الحمداللہ عوام کے سارے فیصلے ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نواز شریف اہل ہے ، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستا ہے اور عوام کے فیصلوں کا احترام کرو۔