اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

لودھراں الیکشن جیتتے ہی نواز شریف کے تیور بدل گئے احتساب عدالت پیشی کے بعد ججز سے کیا مطالبہ کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب کے نام پر انتقام کا جواب عوام نے دیدیا، لودھراں کا الیکشن جیتتے ہی نواز شریف کے تیور بدل گئے، احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو، ایک بار پھر اپنے خلاف مقدمات کو انتقام قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خلاف مقدمات کو انتقام قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کی جیت کے بعد نواز شریف کی میڈیا سے یہ پہلی گفتگو تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل لودھراں کے عوام نے دے دیا، میرا مقدمہ عوام لڑ رہے ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے اپنے خلاف مقدمات کو انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پا کستان کی خدمت کرنے والوں پر سارا زور چلتا ہے، دہرے معیار کہاں تک چلیں گے، میرےخلاف موجودہ ریفرنسز میں کوئی جان ہوتی تو ضمنی ریفرنس کی ضرورت نہ ہوتی، وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو کسی نہ کسی طرح سزا ہو۔ ضمنی ریفرنس میں الزامات کو ری پیکج کر کے پھر شامل کیا جارہا ہےاحتساب کے نام پر ہم سے انتقام لیا جا رہا ہے لیکن جھوٹے مقدمات کا جواب عوام دے رہے ہیں، ووٹ کے تقدس کی مثالیں عوامی ردعمل کی صورت میں دیکھ رہے ہیں ے اور لودھراں کا فیصلہ بھی احتساب کے نام پر انتقام کا عوامی جواب ہے۔ جب الزام ہی نہیں تو سزا کیوں ہوگی؟ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے، جنہوں نے ریفرنس بنا کر بھیجے وہ چاہتے ہیں نواز شریف کوسزا ہو۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سے انتقام لینے والے ان سے انتقام لیں جنہوں نے دو بار آئین توڑا، آئین توڑنے اور ججز کو گرفتار کرنے والے کس کے مجرم ہیں، آج سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں

اور وہ جنہوں نے دو دو مرتبہ آئین توڑا انہیں نہیں پکڑاگیا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…