منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی بابر اعظم نے شعیب ملک ،اعجازاحمد،اظہر علی، احمد شہزاد کے وہ ریکارڈ بھی توڑ دیئے جن کو بنانے میں انہیں عرصہ لگ گیاتھا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں

کھیلے گئے قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کے بابر اعظم نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر کراچی وائٹس کے بالرز کا سامنا کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔یہ 23سالہ بابر اعظم کی لسٹ اے کرکٹ میں 17ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 16،16سنچریاں بنانے کا سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ کر محمد حفیظ کے ساتھ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔بابر اعظم اب تک103لسٹ اے میچز کی101اننگز میں51.42 کی اوسط سے 4628رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 17سنچریاں اور 24نصف سنچریاں شامل ہیں ۔لسٹ اے کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کے ساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنے والے ملکی بلے باز ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنر زسلمان بٹ اور خرم منظور21،21سنچریوں کے ساتھ دوسرے،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس19،19سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر تیسرے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔  قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا شعیب ملک ،اظہر علی، اعجاز احمد اور احمد شہزاد کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…