پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مری میں نئے شادی شدہ جوڑے کی شادی کی پہلی رات ہی آخری رات بن گئی،دلہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق،انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(مانیٹرنگ ڈیسک) دو الگ واقعات میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں نیا شادی شدہ جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ شوکت عرف شوکی کی اتوار کی رات ہی شادی ہوئی تھی ٗ پیر کو اس کا ولیمہ تھا اور اس نے نئی زندگی کی شروعات کرنی تھی تاہم ناگہانی موت نے اسے آ دبوچا اور نئی زندگی کا آغاز سے پہلے ہی اختتام ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے تاہمکمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔ صبح گھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ آیا۔ تشویش کا شکار گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں۔ اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی۔ یہ خبر گھر والوں پر قیامت بن کر ٹوٹی۔ المناک موت پر شادی کا گھرانا ماتم کدے میں بدل گیا۔ ولیمے کے روز گھر سے جنازہ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی۔ادھر ڈھوک جبر مسیاڑی میں بھی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی گھرانے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ایک ہی دن میں پیش آنے والے دو المناک واقعات پر مری کی فضا سوگوار رہی   دو الگ واقعات میں گیس ہیٹر جلاکر سونے والے دلہا دلہن سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں نیا شادی شدہ جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ شوکت عرف شوکی کی اتوار کی رات ہی شادی ہوئی تھی ٗ پیر کو اس کا ولیمہ تھا اور اس نے نئی زندگی کی شروعات کرنی تھی تاہم ناگہانی موت نے اسے آدبوچا اور نئی زندگی کا آغاز سے پہلے ہی اختتام ہوگیا۔پولیس کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے تاہمکمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…