جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

اسماء قتل کیس ٗ ملزم معصوم بچی کا رشتہ دار ہی نکلا،اعتراف جرم کرلیا،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل،افسوسناک انکشافات

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) مردان میں قتل کی جانے والی کم سن لڑکی اسماء کے کیس میں عدالت نے ملزم محمد نبی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسماء قتل کیس کی سماعت سینئر جج عاصم ریاض کی عدالت میں ہوئی جہاں پولیس نے ملزم محمد نبی کو عدالت میں پیش کیا جبکہ ملزم محمد نبی نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کیا۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ ملزم کو 7 فروری کو ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرجانے کے بعد مردان سے گرفتار کیا گیا تھا۔7 فروری کو خیبر پختونخوا

پولیس نے 3 سالہ کم سن بچی اسماء کے قتل میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور وہ مقتولہ کا قریبی رشتے دار ہے۔یاد رہے کہ 3 سالہ اسماء 14 جنوری 2018 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی جس کے ایک روز بعد ہی 15 جنوری کو اسماء کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی تھی۔اس واقعہ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…