پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کے انکشافات کے بعد پیپلزپارٹی کو اپنی فکر پڑ گئی،ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لایاگیا تو کیا ہوگا؟خورشید شاہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو اختلافات پارٹی میں حل کرنا چاہئیں ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانا بلیک میلنگ ہوگی ٗگالم گلوچ اور تیز باتیں کر نے والا مقبول ہونے کی کوشش کرتا ہے ٗ ایم کیو ایم کی لڑائی مفادات کی جنگ ہے ٗ لاہور کو صرف باہر سے سرخی پاؤڈر لگا ہوا ہے اندر سے ٹوٹا ہوا ہے ٗ

عدالت کا احترام کرتا ہوں ٗعامر باکسر پر اوپن ٹرائل کیس چلنا چاہیے ٗ پی ٹی آئی نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیئے ہیں سینٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور مقابلہ کریگی۔اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 1947 سے 2013 تک 13 ہزار ارب لون لیا گیا، 2013 سے 2018 تک 21 ہزار اب لون لیا گیا ٗعامر باکسر پر اوپن ٹرائل کیس چلنا چاہیے ،ہمیں اپنی فارن پالیسی کو ری وزٹ کرنا پڑیگاہم نے افغانستان کے 35 لاکھ لوگوں کو 30 سال پاکستان میں رکھا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنی جگہ مریم نواز کو لانا چاہتے ہیں کیونکہ جلسوں میں بھی مریم نوازشریف کے بعد تقریر کرتی ہیں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار کو اختلافات پارٹی میں حل کرنا چاہئیں ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانا بلیک میلنگ ہوگی اگرچوہدری نثار کے اختلافات ہیں تو پارٹی چھوڑ دیں اپنے اختلافات ظاہر کرنا اپنی تشہیر کرانے کے مترادف ہے ۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیئے ہیں سینٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور مقابلہ کریگی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…