ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عاصمہ جہانگیر کی آخری گفتگو،ایک چیخ کی آواز آئی اور پھر دوسری طر ف سے فون گر گیا، معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ کے افسوسناک انکشافات

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی )معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر مجھ سے فون پر بات کررہی تھیں کہ دوسری طرف اچانک فون گرگیا ،میرے بار بار کی کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا اور کافی دیر بعد مجھے بتایا گیا کہ انہیں ہسپتال لیجایا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری عاصمہ جہانگیر سے ٹیلیفون پر بات ہو رہی تھی کہ کسی چیخ کی آواز آئی اور دوسری طرف سے فون گر گیا ،میں سمجھا کہ شاید کوئی بچہ گر گیا ہے اور اس کے بعد بار بار کی

کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا ۔ کافی دیر بعد دوبارہ رابطہ ہونے پر مجھے بتایا گیا کہ انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لیجایا گیا اور پھر ان کے انتقال کی خبر آ گئی۔دریں اثناء معروف قانون دان اورانسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی اطلاع پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر میڈیا پر عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی خبر نشر ہوتے ہی اعلیٰ عدلیہ کے ججز صاحبان ،جوڈیشل افسران ،سماجی و سیاسی شخصیات ،ان کے عزیز و اقارب اور وکلاء کی کثیر تعداد ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت کے لئے آنے والوں میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس منظور احمد ملک ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی ،جسٹس عابد عزیز شیخ، سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی ،مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزراء دانیال عزیز، طلال چوہدری، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی،چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف،سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور وٹو ،سابق وزیرقانون زاہد حامد ، مفتی عبد القوی سمیت وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں سمیت وکلاء کی کثیر تعداد شامل ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…