اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

لرزہ خیز واقعہ،وڈیروں کے حکم پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)سکھرمیں غیرت کے نام پرایک اور حوا کی بیٹی بھینٹ چڑھ گئی،،،وڈیروں کے حکم پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق چند روز قبل بائیجی کے علاقے میں گاؤں کے وڈیروں کے حکم پر کارو کاری کے الزام میں 19 سالہ ظہیراں کو سگے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے

کی کوشش کی پولیس نے تفتیش شروع کی تو مقتولہ کے 72 سالہ باپ نے قتل کا الزام خود پر لیا مزید تفتیش کے بعد انکشاف ہوا کے وڈیروں کے حکم پر پہلے بوڑھے باپ نے فائر نگ کرکے بیٹی کو مارنا چاہا مگر ایسا نہ کرسکا جس پر مقتولہ کے بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو موت کے گھاٹ اتارا جس پر پولیس نے مقتولہ ظہیراں کے باپ بھائی سمیت وڈیرہ رحیم بخش،وڈیرہ منیر احمد کو گرفتار کرکے تھانہ بائیجی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ قتل میں ملوث ایک وڈیرہ فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ایس ایس پی کے مطابق گرفتار تمام ملزمان نے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…