اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کو پر لگ گئے ہیں، موبائل فونز مہنگے ہو گئے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے موبائلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، موبائل خریدنے والے بھی موبائل مہنگے ہونے سے پریشان ہیں، ایک نجی ٹی وی
چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ایک دکاندار نے کہا کہ جب ڈالر 105 پر گیا تو اس وقت موبائل کی قیمتوں میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہو گیا اور جب ڈالر 108 روپے پر گیا تو ہزار روپے بڑھ گئے۔ اس طرح قیمتیں بڑھتی گئیں، ایک اور دکاندار نے کہا کہ ایک موبائل پر پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے، کمپنی نے بھی بڑھائے ہیں اور جو باہر سے کیری کٹس آتی ہیں ان پر بھی پانچ پانچ سو روپیہ بڑھا ہے، اس موقع پر ایک گاہک نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میں موبائل کا سیٹ 26 سو روپے کا لے کر گیا تھا اب دکاندار اس کی قیمت 28 سو سے 3 ہزار بتا رہا ہے، موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی درآمد پر ٹیکسز بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے موبائل کی سمگلنگ بڑھ گئی ہے، جس کی روک تھام کے لیے حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے،جہاں سستے موبائلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں مہنگے داموں فروخت ہونے موبائل فونز کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بھی موبائل مہنگے ہونے سے پریشان ہیں