اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں فروخت کی جانیوالی مرغیوں کے گوشت سے کون سی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں؟چونکادینے والے انکشافات، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں مرغیوں کو دی جانے والی خوراک سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے خواتین اوربچوں کے ہارمونز
میں تبدیلیاں پیداہورہی ہیں، انہوں نے بازار میں فروخت کئے جانے والے مرغیوں کے گوشت کے نمونوں کے اور مرغیوں کو دی جانیوالی خوراک کے ٹیسٹ کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو پولٹری فارمز سے مرغی اور اس کی خوراک کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کروائے گی ،جس کے بعد حتمی طورپر معلوم ہوگا کہ مرغیوں اور ان کی خوراک میں کون سی ایسی چیزیں شامل ہیں جس کے کھانے سے عوام متاثر ہورہے ہیں۔