پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پارلیمنٹ کو پہلے گالیاں اور پھر اسکے لئے ووٹ مانگنے والوں کو عوام جوتے ماریں،عابد شیر علی

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے توانا ئی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عوام جوتے مار ے شیخ رشید ،عمران خان اور ان کے حواریوں کو جوپارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں اور پھر عوام سے ووٹ مانگتے ہیں یہ چوروں اور ڈاکوؤں کا اتحاد ہے جو نواز شریف کے خلاف جمع ہوگئے ہیں اب صرف نواز شریف کا احتساب ہورہا ہے چو روں کا نہیں ،نیب سے کہتا ہوں کہ یو ایس ایڈ کے پیسے کا احتساب کرے۔

جہا نگیر تر ین نے غریب ہا ریو ں کی زمین لیز پر حاصل کی اس زمین سے پیسہ کما کر تمام شوگر ملیں لگائی گئی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف میرا مطالبہ ہے کہ جہا نگیر تر ین جو غریب ہا ریو ں کی زمین لیز پر حاصل کی ہیں ان کا نوٹس لیں ہماری حکومت نے آج لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے ( ن ) لیگ نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے ۔2018 ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ ( ن) سرخرو ہوگی ۔ پا کستان کی عوام کو آئندہ جنرل الیکشن میں بتا نا ہو گا کہ چو ر اور ڈاکو کو ن ہے عوام کے ووٹ سے نواز شریف کی نا اہلی واپس کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی 106 ستارہ کالونی میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عابد باکسر کی گرفتار ی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،آصف زرادری پاکستان کا سب سے بڑا لوٹا ہے آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا پہلے سے بھی برا ہونے جارہا ہے ،شیخ رشید کو ایسے پائے کھلائیں گے شیدہ ٹلی سگار بھی نہیں سلگا سکے گا میاں محمد نواز شریف کا یکطرفہ احتساب قوم کو منظور نہیں‘ آج آصف زرداری پاک صاف اور ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہو گیا ہے اور تمام برائیاں میاں محمد نواز شریف میں نظر آرہی ہیں‘ مگر قوم نے میاں محمد نواز شریف کی نااہلی اور ان کے یکطرفہ احتساب کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اور خیبر سے لے کر کراچی تک ن لیگ میں جلسوں میں عوامی شمولیت سے واضح ہے کہ عوام آج بھی میاں محمد نواز شریف سے ہی پیار کرتے ہیں اور انہیں کو ہی اپنا وزیراعظم مانتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں میاں محمد نواز شریف کو اتنے ووٹ دیں کہ ان پر لگے تمام داغ دھل جائیں ‘ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

ان کی قیادت میں عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ‘ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کیا ہے ملک میں بڑے بڑے ترقیاتی کام اور میگا پروجیکٹ پایا تکمیل کو پہنچے ہیں اور ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا فیصل آباد 2013ء کے فیصل آباد سے یکسر مختلف ہے‘ 2013ء میں اٹھارہ‘ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔

شہر بھر کی مین شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں‘ گلی محلے کھنڈرات کا سماں پیش کیا کرتے تھے آج الحمدللہ فیصل آباد میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے اور عوام ہمیں ہاتھ اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان حاجی غلام مصطفےٰ بھٹی نے کہا کہ ہم چوہدری شیرعلی‘ چوہدری عابد شیرعلی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کو سوئی گیس‘ سیوریج‘ پی سی سی گلیاں اور کارپٹ روڈ دیئے‘ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم 2018ء کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو جھولیاں بھربھر کر ووٹ دیں گے اور میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…