پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

امریکہ ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ ٗکیا اسٹریٹجی ہے؟ کیا امریکہ ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟ بلاول

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا ہے کہ امریکہ ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ ٗ کیا اسٹریٹجی ہے؟ کیا امریکہ ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟میڈیا سے بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاک ٗامریکہ تعلقات میں تناؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پرامن ہوگا تو پاکستان پرامن ہوگا ٗاپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے الزام تراشی نہ کی جائے۔

انہوں نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے ٗہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک طویل مدتی جنگ ہے اور موجودہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ٗ امریکہ کے اسکولوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چار سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھاجس کی وجہ سے دنیا کے سامنے اپنا مؤقف موثر انداز میں پیش نہیں ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے انڈرپاس، سڑکیں بنائیں، وفاق بھی کراچی پر توجہ دے جبکہ مشرف دور میں کراچی کو خصوصی پیکج دیا جاتا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی تنہا لڑے گی، الیکشن کے بعد اتحاد کی بات ہو سکتی ہے تاہم کراچی میں تھوڑی بہتری آئی ہے ٗمزید بھی آجائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…