شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ کامرس اینڈ ٹوررزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( ایس سی ٹی ڈی اے ) نے آٹھویں شارجہ لائٹ فیسٹول کا آغازکر دیا ہے ۔ شارجہ فیسٹول سات فروری سے شروع ہو چکا ہے جو 17 فروری تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کے دوران دنیا کے دس ممالک کے 24 معروف ترین آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ۔جس کی ڈائریکشن فرانس کی مشہور ڈائریکٹر میتھیو فلیکس(Mathieu Felix) کر رہے ہیں ۔ فیسٹول کے دوران شارجہ کے 18 اہم ترین مقامات کو مختلف طریقوں
سے روشن کیا جا رہاہے ۔ایس سی ٹی ڈی اے کے چیئرمین خالد جاسم المدفہ کا کہناہے کہ وہ پچھلے سات سال سے شہریوں کو اس سلسلے میں تفریح فراہم کر رہے ہیں ۔اسکے کے لیے بہترین فن کاروں کی خدمات لی جاتی ہیں ۔ خالد جاسم کا مزید کہناتھاکہ وہ اس فیسٹول کے ذریعے اپنی ثقافت کو روشناس کروا رہے ہیں ۔ اور اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی ہوتے رہیں گے ۔ لائٹ فیسٹول کو ملکی اور غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے شارجہ کے مختلف مقامات کا رخ کر رہی ہے ۔