جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد مکمل طورپربند کرنے کا فیصلہ،کام کب تک مکمل ہوجائیگا؟بڑا اعلان کردیاگیا،پاکستان کاامریکہ سے اخراجات اداکرنے کا مطالبہ

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے اس لیے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکا کو باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہیے ٗ پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ٗپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019 کے آخر تک مکمل ہو جائیگا جس کے بعد سرحد کے آر پار عسکریت پسندوں کی آمدورفت ختم ہو جائے گی ٗ

انٹرنیشنل کمیونٹی کو افغانستان واپس لوٹنے والے افراد کے لیے مزید اقدامات اٹھانے چاہئیں۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ 70 ہزار سے زیادہ افراد روزانہ سرحد پار کرتے ہیں لیکن باڑ لگانے سے سرحد کے آر پار عسکریت پسندوں کی آمدورفت ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے اس لیے دہشتگردی کو کم کرنے کیلئے امریکہ کو باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 6 لاکھ افغان مہاجرین اپنے وطن کو لوٹے جن میں سے ایک بڑی تعداد واپس پاکستان آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجر کیمپوں میں عسکریت پسندی پروان چڑھ رہی ہے لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کو افغانستان واپس لوٹنے والے افراد کے لیے مزید اقدامات اٹھانے چاہئیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، دونوں جانب سے معاملات کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جار ہی ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے اس لیے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکا کو باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہیے ٗ پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ٗپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019 کے آخر تک مکمل ہو جائیگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…