پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تجربے کی بنیاد پر چیف جسٹس ثاقب نثار کو ایگزیکٹ سے کس چیز کی ڈگری مل سکتی ہے؟دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی بشیر میمن نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ایگزیکٹ سے ڈگری ایک گھنٹے میں مل جاتی ہے۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ میرا قانون کا تجربہ ہے، کیا مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری مل سکتی ہے؟ ڈی جی ایف اے نے جواب دیا

کہ تجربے کی بنیاد پر آپ کو قانون اور انگلش کی ڈگری مل سکتی ہے تاہم چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ‘میری انگلش اتنی اچھی نہیں ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ایگزیکٹ جولائی 2006 سے پہلے سے رجسٹرڈ ہے اور اس کا ہیڈ آفس خیابان اقبال، کراچی میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے سافٹ ویئر کی ایکسپورٹ کا بزنس ظاہر کر رکھا ہے اور اس کے 10 بزنس یونٹس ہیں۔بشیر میمن نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ایگزیکٹ کی 330 یونیورسٹیاں تھیں اور اس کا 70فیصد ریونیو آن لائن یونیورسٹیوں سے آتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کہ کیا ایگزیکٹ کا کسی یونیورسٹی سے الحاق ہے؟جس پر ڈی جی ایف آئی نے جواب دیا کہ ‘ایگزیکٹ کا کسی یونیورسٹی سے الحاق نہیں، یونیورسٹیوں کا صرف ویب پیج تھا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹیاں تو کسی قانون کے تحت بنتی ہیں ٗیہ کام 2006 سے ہو رہا ہے ٗ 2006 سے 2015 تک یہ کاروبار ہوتا رہا ٗاگر یہ درست ہے تو لوگوں سے فراڈ ہوا۔سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کو ایگزیکٹ مقدمات کا فیصلہ 15 دن جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو 3 ہفتوں میں مقدمے کا فیصلہ سنانے کی ہدایت کردی۔عدالت عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ کو ملزمان کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ 2 ہفتوں میں کرنے کا بھی حکم دیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…