کراچی (این این آئی)کراچی کی عدالت میں شہری انتظار کیس التوا کا شکار ایک ماہ گزرنے کے باوجود مقدمہ میں نامزد پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا اس ضمن میں پراسیکیوٹر عبد الرزاق گجر کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر سندھ آفس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر سندھ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں انھیں اچانک اس کیس سے الگ کردیا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چھ نمبر
سے نو نمبر میں تعینات کردیا گیا کیونکہ ملزمان پر ہاتھ ہلکا رکھنے سے انکار کردیا تھا ملزمان کو با اثر افسراں کی پشت پناہی حاصل ہے ملزمان کے خلاف کیس کا چالان بھی تاحال پیش نہیں کیا جا سکا زرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل کے دفہ کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور قتل خطا کی سیکشن لگانے پر بھی غور جاری ہے واضح رہے کہ شہری انتظار کو 13 جنوری ڈیفنس کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اس کیس میں ایس ایچ او طارق سمیت 8پولیس اہلکار گرفتار ہیں.