پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

انتظار قتل کیس میں اہم موڑ، کیس کی پیروی کرنیوالا سرکاری وکیل اچانک تبدیل

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کی طرف سے انتظار قتل کیس کی پیروی کرنے والا وکیل اچانک تبدیل کر دیا گیا۔ عبدالرزاق گجر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 6 نمبر سے 9 نمبر میں تعینات کر دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق، عبد الرزاق گجر نے ملزمان سے رعایت برتنے پر انکار کر دیا تھا، ملزمان کو با اثر افسران کی پشت پناہی حاصل ہے، کیس کا چالان تاحال پیش نہیں کیا جا سکا۔

ملزمان کے خلاف قتل اور قتل الخطاء کی سیکشن لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب انتظار قتل کیس پر سی ٹی ڈی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے انتظار کو جان بوجھ کر قتل کیا۔ انتظار کے قتل میں پولیس اہلکار بلال اور دانیال براہ راست ملوث ہیں۔ رپورٹ میں انتظار کے قتل کیس سازش یا منصوبہ بندی میں ایس ایس پی مقدس حیدر کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد نہ ملنے کا ذکر کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انتظار قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ دو روز میں عدالت میں جمع کرا دی جائے گی ۔ ملزمان کی نامزدگی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔انتظار کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس نے میرے بیٹے کے قتل کے کئی شواہد مٹا دیئے ہیں، تحقیقات کے حوالے سے نئی جے آئی ٹی بھی نہیں بنائی گئی۔ایس ایس پی مقدس حیدر کی بھتیجی ماہ رخ میرے بیٹے کی دوست تھی، ماضی میں ایس ایس پی مقدس حیدر کے بھائی نے مجھے فون کر کے ٹیلی فون پر دھمکیاں بھی دی تھیں۔ جس کے بعد میں نے انتظار کو ملائیشیا بھیج دیا تھا۔ انتظار کے والد اشتیاق احمد نے انصاف نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…