اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذوالفقار علی بھٹو شہید زندہ ولی، مزار پر آنیوالوں کی حاجات وہ پوری کرتے ہیں، ایک شخص ہر جمعہ مزار پر اولاد کی غرض سے حاضری دیتا تھا اس کے ہاں بیٹا پیداہوا، لاڑکانہ کے شہریوں نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر منتیں ماننا شروع کر دیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں شہریوں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لاڑکانہ کے شہریوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کو زندہ پیر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مزار پر آنے والے حاجت
روائوں کی حاجات پوری کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے ہاں اولاد نہیں تھی وہ ہر جمعہ کو مزار پر حاضری دیتا تھا جس کی وجہ سے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لوگ دور دور سے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے مزار پر اولاد کیلئے دعائیں اور مرادیں مانگنے آتے ہیں اور ان لوگوں نے پھر ان لوگوں کے گودیں ہری ہوتے دیکھی ہیں۔ لاڑکانہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دعائوں میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینـظیر بھٹو شہید کو وسیلہ بنا کر دعا مانگتے ہیں کیونکہ وہ ان شہدا کو اپنا روحانی پیشوا تصور کرتے ہیں۔