پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

رابطہ کمیٹی کے رویے سے بہت افسوس ہوا، فاروق ستار

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہاہے کہ رابطہ کمیٹی کے رویے سے افسوس ہوا،فیصل سبزواری نے بہت کڑوی کسیلی باتیں کہیں جس سے مجھے صدمہ پہنچا۔پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے کروڑوں حامی اور ووٹرز کئی روز سے ذہنی اضطراب میں ہیں، گھر کی لڑائی اور اختلافات کو گھر میں ہی رکھتے چوراہے پر نہیں لاتے یہی عقلمندی اور دانشمندی ہے۔

انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رویے سے آج بہت افسوس ہوا، فیصل سبزواری نے بہت کڑوی کسیلی باتیں کہیں، انکی ان باتوں سے مجھے صدمہ پہنچا، فیصل سبزواری کی پریس کانفرنس غصے میں تھی جب کہ میری کانفرنس میں صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلدی تو آپکو ہے صرف فاروق بھائی کہنا عزت نہیں، میں بہادر آباد جارہا تھا پھر کیوں اتنی جلدی کی گئی، یہ مسئلہ پریس کانفرنس اور پبلک میں جانے کے بغیر حل ہوسکتا تھا۔فاروق ستارنے کہاکہ رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس میں پارٹی کا آئین دکھایا وہ اجلاس بھی کررہے ہیں مگر رابطہ کمیٹی کو کسی اجلاس کی اجازت نہیں اور میری اجازت کے بغیر تمام اجلاس غیر آئینی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ اظہار الحسن، رف صدیقی اور جاوید حنیف نے معاملات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں، ان تینوں رہنماں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…