بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں موبائل فون گفتگو مارکیٹ میں فروخت ہونیکا انکشاف،7 جاسوس گرفتار

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم عام طور پر سمجھتے ہیں کہ ہم موبائل فون پر جوبھی گفتگو کرتے ہیں وہ پوری طرح محفوظ ہوتی ہیں اور تمام موبائل کمپنیاں ہماری نجی گفتگو کو کسی بھی صورت میں عام نہیں کرتے مگراب موبائل فون پر ہونے والی گفتگو کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ممبئی شہر میں پیش آیا جہاں کی پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے بھارت کی مشہور 4 انشورنس کمپنیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگو ں کی نجی معلومات اور ریکارڈ شدہ گفتگو کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔

ممبئی کی پولیس نے مزید انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کمپنیاں نجی جاسوسوں کے ذریعے ریکارڈشدہ کال ڈیٹا موبائل کمپنیوں سے خریدا کرتی تھیں جبکہ پولیس نے ڈیٹا چوری کے الزام میں 7 جاسوسوں کو دھر لیا ہے۔گرفتار کے جانیوالے افراد میں بھارت کی پہلی پرائیوٹ جاسوس رجنی پنڈت کا نام بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ آپ جو بھی اپنے موبائل فون سے گفتگو کرتے ہیں اس کا تمام ریکارڈ موبائل کمپنیوں کے پاس( سی ڈی آر) یعنی کال ڈیٹا ریکارڈ کی شکل میں محفوظ ہوتا ہے اور اس کی خریدوفروخت قانونی طور پر جرم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…