پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

پرویزمشرف کو اہم سیاسی جماعت کی قیادت سنبھالنے کی دعوت دیدی گئی،وفاقی دارالحکومت میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع 

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل ) نے وفاقی دارالحکومت میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعہ جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی ٹوٹ پھوٹ پر پرویز مشرف نے ایک دھڑ ے کی قیادت سنبھالنے کیلئے رفقاء سے مشاورت بھی شروع کر رکھی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں جلسے منعقد کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارتی کارکنان کو زیادہ سے زیادہ فعال کیا جائے۔ پارٹی کے رہنماء اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے 11 فروری کو اسلام آباد میں پاور شو متعارف کرانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایف نائن پارک کے قریب کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے تاہم اب تک ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کے لئے باقاعدہ اجازت نہیں دی ہے۔ ڈاکٹر امجد نے 11 فروری کو پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں ملک بھر سے سیاسی رہنماء شرکت بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایمکی توڑ پھوڑ پر ایک مرتبہ پھر پارٹی راہنماؤں نے سابق صدر پرویز مشرف کو مسورہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سنبھالی ہے تاکہ مہاجروں کو محب وطن قائد مل سکے۔ معلومات کے مطابق سابق صدر نے ابھی تک حامی نہیں بھری ہے تاہم انہوں نے قریبی رفقاء سے مشورے شروع کر رکھے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو اگر گرین سنگل موصول ہوگیا تو پھر وہ باقاعدہ طورپر ایم کیو ایم کے سینئر راہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔ اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے 11 فروری کو پاور شوکرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارٹی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یہ جلسہ صرف جڑواں شہروں کے کارکنان کا ہوگا اس میں ملک کے دیگر علاقوں سے عوام شرکت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب انہوں نے سوال کے جواب میں بتایا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کرنا بڑی بات نہیں ہے تاہم ایم کیو ایم کی شمولتی کے بارے میں انہیں کوئی معلوم نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…