پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

راولپنڈی ،بینظیر ایئرپورٹ پر کروڑوں مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اہم ترین شخصیت گرفتار

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے بینظیر ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ سول ایوی ایشن کے پروٹوکول افسر کو منشیات سمگلر کی معاونت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع کے

مطابق اے ایس ایف نے بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز سے ریاض جانے والے عطا اللہ سکنہ لوئر دیر کے سامان سے 1 کلو 686 گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا جس نے آئس ہیروئن بڑی مہارت سے اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی جبکہ عطا اللہ کی معاونت کرنے پر سول ایوی ایشن کے پروٹوکول افسر رفیع الدین کو حراست میں لیا گیا ہے جو جدہ جانے والے مسافر کو پروٹوکول فراہم کر رہا تھا رفیع الدین نے عطا اللہ کو مختلف کاؤنٹرز سے گزارا لیکن جب سامان اے ایس ایف کاونٹر پر پہنچا تو اس کی سکریننگ کی گئی تو سامان سے آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مسافر اور ایوی ایشن کے پروٹوکول افسر کو حراست میں لے کر کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم مسافر اور پروٹوکول افسر کا آپس میں تعلق بھی چیک کیا جا رہا ہے اور تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے پروٹوکول افسر کے کس کس جگہ پر تعلقات قائم ہیں اور اس کے مراسم کون کون سے بڑے منشیات کے سمگلرز کے ساتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…