جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

اسماء قتل کیس،مشال خان قتل،شریفہ بی بی ویڈیو سکینڈل،خیبرپختونخوا میں تین بڑے واقعات کے مرکزی ملزمان گرفتار نہ ہوسکے،تینوں افراد اہم سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں،افسوسناک انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ، صوبے میں ہونے والے تین بڑے واقعات کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے جبکہ تین نامزد ملزمان کا تعلق حکمران جماعت تحریک انصاف سے ہے ۔اسماقتل کیس میں ابتدائی پیش رفت کے بعد خیبرپختونخوا

پولیس کے لئے تین بڑے کیسز کے تینوں مرکزی ملزمان کی عدم گرفتاری بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔ تیرہ اپریل دوہزار سترہ کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کئے گئے مشال خان کا فیصلہ سنادیا گیا مگر ملزمان میں سے پی ٹی آئی کا کونسلر عارف خان ایک سال گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکا ۔ اکتوبر دوہزار سترہ میں ہی پختونخوا کے ضلع ڈی ائی خان میں شریفہ بی بی کی برہنہ ویڈیو بنائی گئی پولیس کی پھرتی یہ تھی کہ واقعہ میں ملوث اٹھ ملزمان کو تو گرفتا رکرلیا مگر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سجاول کو تاحال گرفتار نہ کرسکی ۔ رواں سال کے پہلے مہینے میں کوہاٹ میں میڈیکل کی طلبہ کو گولی ماری گئی۔ مرکزی ملزم اور تحریک انصاف کے سرکردہ کارکن مجاہد آفریدی سعودی عرب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، صوبے کے تین بڑے کیسز میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کا گرفتار نہ ہونا بڑا چیلنج اور پولیس میں سیاسی مداخلت کی دعویداروں کی اعلانات پر کئی سوال کھڑے کر دئیے ۔ تین نامزد ملزمان کا تعلق حکمران جماعت تحریک انصاف سے ہے ۔اسماقتل کیس میں ابتدائی پیش رفت کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کے لئے تین بڑے کیسز کے تینوں مرکزی ملزمان کی عدم گرفتاری بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…