جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

موبائل کارڈ پر ٹیکس وصولی،کتنی قسم کے ٹیکس عائد ہیں؟ حیرت انگیزانکشاف،اب 100روپے کا موبائل کارڈ لوڈ کرنے پرکتنا ٹیکس کاٹاجائے؟ بڑا حکم جاری کردیاگیا

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے موبائل کارڈ پر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام اور نان فائلر صارفین کی سہولت کیلئے قابل عمل طریقہ کار اپنایا جائے ،اجلاس میں موبائل کارڈ پر عائد ٹیکسز کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ موبائل کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے ہزاروں ملازمتیں فراہم کی گئی لیکن ملکی قوانین پر بھی عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقوم براہ راست قومی خزانے میں آنی چاہیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ عام آدمی کی سہولت کی خاطر معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے۔ موبائل کمپنیاں اور ایف بی آر حکام باہمی مشاورت کر کے موبائل کارڈ کی رقم میں کٹوتیاں کم کرنے کی تجاویز دیں ۔ اس موقع پر ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک موبائل کمپنی کی دستاویزات کا مکمل معائنہ کیا گیا ہے ۔ آڈٹ میں ٹیکس ادائیگی کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں ہوئی باقی موبائل کمپنیوں کے دستاویزات اور آڈٹ کا جائزہ لیا جارہاہے ٹیکس کی مد میں وصول ہونے والی رقوم براہ راست قومی خزانے میں ہی جمع ہوتی ہیں ۔ موبائل کمپنیوں کے حکام نے بتایا کہ موبائل کمپنیوں نے 16 ارب روپے براہ راست ٹیکس جمع کرایا ہے ۔ گزشتہ سال ایک ارب 64 کروڑ روپے سے زائد جی ایس ٹی کی مد میں ادا کیے گئے ۔ ٹیکس چوری کرنے کے الزامات غلط ہیں ۔ موبائل کمپنیوں کی کل آمدنی 369 ارب روپے ہیں ۔ممبران کمیٹی نے ساڑھے بارہ فیصد انکم ٹیکس، ساڑھے 19 فیصدجی ایس ٹی ، ساڑھے پانچ فیصد سروس چارجز ،پانچ فیصدمینٹینس چارجز کو زیادتی قرار دیا ۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ٹیکسز کے علاوہ موبائل فون منسلک ہونے پر بھی کٹوتی ہوتی ہے دس سکینڈ کی بات چیت پر ایک منٹ کے چارجز لئے جاتے ہیں ۔

سینیٹرعثمان سیف اللہ نے کہا کہ انکم ٹیکس کٹوتی کی حد سے کم ماہانہ موبائل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے انکم ٹیکس آسان فارم شروع کیا جائے ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 100 روپے کا موبائل کارڈ کمزور اور ان پڑھ طبقہ استعمال کرتا ہے جسے ریفنڈ کا علم نہیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی ہدایت دے چکی ہے ماہانہ پانچ سو روپے سے کم موبائل کارڈ استعمال کرنے والے کے ٹیکسز میں کٹوتی نہ ہو ۔ قومی مفاد کا معاملہ ہے ایوان میں بحث کرا کر جامع تجاویز دی جائیں گی ۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں موبائل کمپنیوں اور ایف بی آر کی باہمی مشاورت سے ٹیکس کٹوتی میں کمی کیلئے تجاویز دینے کی ہدایت دے دی ۔ موبائل کمپنیوں کے حکام نے بتایا کہ ٹیکس نرخ واقعی زیادہ ہیں ٹیکس وصولی منظم نہیں ۔ وفاق اور صوبوں میں ٹیکس وصولی الگ الگ ہے ۔اجلاس میں سی ڈی اے میں ای سروس سافٹ ویئر نہ لگائے جانے کے معاملے پر پرائیوٹ فرم ، سی ڈی اے ، این آئی ٹی بی کو پابند کیا گیا کہ سافٹ ویئر لگانے کا کام دو ہفتوں میں شروع کر کے 24 فروری کو منعقد ہونے والے کمیٹی اجلاس میں تحریری طور پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ۔ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 پر ایف آئی اے سے ان کیمرہ بریفنگ لی گئی ۔ اجلاس میں سینیٹرز رحمان ملک ، شبلی فراز ، گیان چند ، عثمان سیف اللہ خان ، نجمہ حمید ، نسیمہ احسان ، مفتی عبدالستار ، جاوید عباسی کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، این آئی ٹی بی ، سی ڈی اے ، ایف آئی اے حکام اور موبائل کمپنیوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…