منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، بھارتی فلم دیکھ کر اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش کرنے والا پھل فروش گرفتار، ملزم کے قبضے سے کیا کچھ برآمد ہوا؟جس نے دیکھاقہقہے لگ گئے

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) بھارتی فلم دیکھ کر اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والاپھل فروش رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔عزیزآباد پولیس نے کریم آباد پر بینک کے اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضے سے گیس سلنڈر ،ہتھوڑا اور اوزار برآمد کرلیے، ملزم کی شناخت نثار شیخ کے نام سے کرلی گئی ہے جوسبزی منڈی پرپھل فروخت کرتااورجنجال گوٹھ کارہائشی ہے۔ایس ایچ او جمال لغاری نے

بتایا کہ بینک کی جانب سے ون فائیو پر اطلاع ملی تھی کہ کوئی شخص اے ٹی ایم میں گھسا ہوا ہے اورمشین کے ساتھ زورآزمائی کر رہا ہے اطلاع ملنے پرپولیس بروقت پہنچ گئی بینک کوگھیرے میں لیکر اے ٹی ایم سے نثارشیخ کوگرفتا ر کرلیا جبکہ اسکا بھانجاالارم بجنے کے بعد فرارہوگیا تھا جس کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم نثارنے بتایا کہ کاروبارمیں نقصان کے باعث اس پر3لاکھ روپے کاقرض تھا جسے اتارنے کے لیے اس کے ذہن میں اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کا خیال آیاتھاجس کے بعد اس نے اے ٹی ایم کوتوڑنے کیلیے شیرشاہ اور صدرسے ہتھوڑا، گیس سلنڈر اور اورزار10ہزارروپے میں خریدے، واردات سے قبل وہ اور اس کا بھانجا موسی کالونی کے ہوٹل پرجاکر بیٹھ گئے اوررش کم ہونے کاانتظار کرنے لگے اورپھررات کواے ٹی ایم میں گھس کر کارروائی شروع کی مگرسی سی ٹی وی کیمرے کو توڑنے پر اس کاالارم بج گیا جس کے بعد بینک کے گارڈ نے کال کرکے پولیس کو بلوالیا جس نے اسے گرفتار کر لیا۔ملزم نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کا خیال اس کے دماغ میں بھارتی فلم دیکھ کر آیا تھا اور اس نے کئی روز تک اس کام کے لیے منصوبہ بندی کی اوربینک کھلنے اوربند ہونے کی اوقات کاربھی نوٹ کرتا رہا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم کے کرمنل ریکارڈکی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ وہ اکیلاہی واردات کرنے آیا تھایا اس کاتعلق کسی گروہ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…