کابل(آئی این پی) افغانستان کی خفیہ ایجنسی ( این ڈی ایس )کے سربراہ نے روس اور ایران پر طالبان کی مدد کا الزام لگایا ہے ، تاہم ایران نے ا ن الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایسی کسی بھی سرگرمی سے انکار کیا ہے، جبکہ روس کی جانب سے موقف سامنے نہیں آیا۔ منگل کو عرب نیوز کے مطابق افغانستان کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ نے اپنے بیان میں روس اور ایران کو مورد الزام
ٹھہرایا ہے کہ وہ طالبان کی مدد کررہے ہیں۔اس معاملے پر ایران نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی طرح بھی افغانستان کی صورتحال میں ملوث نہیں ہیں جبکہ افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے بیان پر ابھی تک روس کی جانب سے موقف سامنے نہیں آیا