منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

’’پدماوت‘‘ کے بعد رنویر کی ایک اور فلم ریلیز کرنے کا اعلان

datetime 6  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی متنازع فلم ’ پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد ان کی ایک اور فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے پے در پے فلم ’رام لیلا ، باجی رائومستانی اور پدماوت‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری اور انتھک محنت سے جو مقام بنایا اْس کا کوئی ثانی نہیں یہی وجہ ہے کہ رنویر سنگھ کی متاثر کردینے والی اداکاری کی وجہ سے تمام ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی رنویر ہی ہیں۔

اور اب مداحوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ رنویر کی فلم ’83‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔کبیر خان کی ہدایت کاری میں بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی رنویر سنگھ کی فلم ’83 ‘ کے آفیشل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا کہ کلینڈر پر نشان لگالیں کیوں کہ رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ 30 اگست 2019ء میں ریلیز کی جائے گی۔

رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ میں اْس وقت پیدا ہوا جب کرکٹ کا دور اپنے عروج پر تھا اور جب ہدایت کار کبیر خان نے مجھے فلم کی پیشکش کی تو میں نے فوری طور پر رضامندی ظاہر کردی کیوں کہ فلم کی کہانی صرف کرکٹ کی نہیں بلکہ انسان کی کہانی پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ کو 5 اپریل 2019ء میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب فلم نئی تاریخ پر ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…