میری لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے صنعتی علاقے ایسٹون میں 90 فٹ کی اونچائی سے گرنے والے مردہ بگلے نے شکاری کو ہسپتال پہنچا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مری لینڈ کے علاقے ایسٹون میں کینڈین ” بگلے ” کی وجہ سے 51 سالہ شکار ی رابرٹ ملہیمر (Robert Meilhammer) کو سر میں شدید چوٹیں آئیں ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رابرٹ اور سکے شکاری دوست بگلوں کے شکار کے لیے اس علاقے میں موجود تھے۔
میری لینڈ نچرل ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق ایسٹون میں شکاری گروپ کا نشانہ بننے والابگلا 90 فٹ کی اونچائی سے سیدھا رابرٹ کے سر پر آلگا جس کی وجہ رابرٹ موقع پر ہی بے ہو ش ہو گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ وزن ہونے کے وجہ سے رابرٹ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ۔جس کے بعد رابرٹ کو ایمبولینس کے ذریعے ایسٹون ائر پورٹ لے جایاگیا ، جہاں سے علاج کے لیے بالٹی مور روانہ کر دیا گیا ۔
جہاں ڈاکٹروں کے مطابق رابرٹ کی صحت بہتر ہے ۔ میری لینڈ نیچرل ریسورس ترجمان کینڈی تھامس نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ بگلوں کے گرنے کی وجہ سے کافی مشکل پیش آتی ہے کیونکہ وزن اور حجم میں بڑا ہونے کی وجہ سے سے کسی پر گرنے سے شدید چوٹیں آسکتیں ہیں ۔اسلیے شہری شکار کے لیے مختص علاقوں میں اس چیز کا خاص خیال رکھیں ۔ماہرین کے مطابق ان بگلوں کا وزن 10 سے 12 ایل بی ایس تک ہو سکتاہے ۔