اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)5فروری آج کے دن جہاں پوری دنیا میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے تو ملک دشمنوں کو یہ ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔ بلوچستان میں خضدار کے علاقے دو تلوار پر ملک دشمنوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ یوم یکجہتی
کشمیر کی ریلی گزرنے کے بعد دھماکہ ہونے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ ابتدائی موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کے دستے بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔