جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی فنکاراور ان کے چونکا دینے والے بیانات

datetime 26  اپریل‬‮  2015
Salman Khan with Karishma, Kareena, Rani, Preity, Priyanka at Being Human show
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بالی وڈ سلیبریٹیز اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ کبھی کبھار ان کی باتیں دلچسپ ہونے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہیں تو کبھی موضوع کی نوعیت انہیں خبروں کا حصہ بنادیتی ہے۔ حتیٰ کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان کا بیان ہی اس قدر عجیب و غریب نوعیت کا ہوتا ہے کہ بے اختیار میڈیا اسے توجہ دینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ ایسے ہی کچھ بیانات ذیل میں درج ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔ ان بیانات میں سرفہرست اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ کا بیان ہے۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ
” شیکھر کپور اور ان کے والد نے جو فلمیں اس دور میں بنائیں ، وہ ان فلموں سے کہیں آگے تھیں جوکہ آج کل انوراگ کیشپ بناتے ہیں۔
انوراگ کیشپ کا کہنا ہے کہ وہ کرن جوہر سے شدید نفرت کرتے تھے تاہم یہ نفرت اس وقت ختم ہوگئی جب وہ ہدایتکار سے ملے۔ اداکارہ بپاشا باسو کا بیان ” بائی دا وے جون کون ہے؟ بھی بے حد مشہور ہوا ہے۔
ہنسل مہتا اپنے اس بیان پر خبروں کی زینت بنے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ کسی بھی فرد کیلئے کیسے مسئلہ ہوسکتا ہے کہ دو بالغ افراد اپنے بیڈرم میں کیا کرتے ہیں؟
اداکارہ جیا بچن نے فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کے بارے میں کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے اس سے بڑھ کے فضول فلم اور کوئی نہیں دیکھی۔ جیا کے برعکس اس فلم کے مرکزی کردار میں شامل شاہ رخ خان کے بارے میں اداکار و ہدایتکار کرن جوہر کہتے ہیں کہ ”آئی لو شاہ رخ“۔ کرینہ پر جب مسلمان فرد سے شادی کرنے پر طرح طرح کے الزام لگے تو انہوں نے کہا کہ ” میں لو جہاد کے نظریئے پر یقین نہیں رکھتی ہوں“۔
منوج باجپائی کہتے ہیں کہ بھارت میں اصلی نقصاد نہیں ہیں جبکہ نصیر الدین شاہ کہتے ہیں کہ وہ فرحان اخترکی فلموں کی پروا نہیں کرتے ہیں۔
پرینیتی چوپڑہ بھی اپنے متنازعہ بیان سے خوب خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں کہا کہ وہ عوام کے سامنے ہی پینٹ اتار دینا پسند کرتے ہیں جبکہ ان کی کزن پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ لوگوں کو عورتوں کا کھانے پینے والی چیزوں سے موازنہ کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہئے۔
راجکمار ہیرانی کا خیال ہے کہ مذہب کے نام پر ہونے والی جنگوں میں بیماریوں سے کہیں زیادہ لوگ مرے ہیں۔
ساجد خان کا دعویٰ ہے کہ وہ کبھی بھی فلاپ فلم نہیں بنائیں گے جبکہ سلمان خان کہتے ہیں کہ مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں نے دراصل مذہب کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔
سابقہ پورن اداکارہ سنی لیون نے بھارتی خواتین کو تسلی دی ہے کہ انہیں ان کے شوہروں کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے پاس ان کا اپنا شوہر موجود ہے۔
وشال بھردواج کہتے ہیں کہ آئی اینڈ بی وزارت کو سمجھنا چاہئے کہ سنسر کی قینچی کو ان سے چھین کے کسی وادی میں پھینک دینا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…