نیویار ک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ہونے والی نیشنل فٹ بال لیگ” این ایف ایل ” کے اتوارکو ہونے والے اہم ترین مقابلے کے یے جہاں کھلاڑی میدان میں آئے ہیں وہیں پچھلے سامنظر عام پر آنے والا زرافہ “اپریل ” بھی خبروں کی زینت بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مستقبل کی پیشن گوئی کرنے میں مشہور زرافہ نے اس میچ کے لیے اپنی پیشن گوئی کر دی ہے ۔ 52ویں سپر بال چیمپئنز لیگ میچ 4 فروری کو 23:30GMT پر شروع ہو گا۔اس میچ میں نیو انگلینڈ پیٹریاٹ اور فیلاڈیلفیا ایگلز آمنے سامنے ہوں گے ۔
اپریل کے سامنے دو پوسٹروں جن پر نیو انگلینڈ اور فلا ڈیلفیا لکھا تھا میں سے ایک کو چننے کے لیے چارا ڈالا گیا ۔اپریل نے تھوڑا ٹہلنے کے بعد دونوں کو چیک کیا اور نیو انگلینڈ کے پوسٹر پر لٹکایا گیا چارا کھا لیا ۔ اس طرح اس کی پیشن گوئی کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے اہم ترین مقابلے کی فاتح ٹیم “نیو انگلینڈٗ” ہے ۔ تاہم اتوار کے روز ہونے والے مقابلے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ موصوف کی پیشن گوئی درست ہوئی یا غلط۔ واضح رہے کہ دنیا میں ہونے والے کھیلوں کے بڑے مقابلوں میں جانوروں سے ہار اور جیت کے لیے پیش گوئی کروانا عام ہو تا جا رہاہے ۔زرافے اپریل کے علاوہ پاؤل آکٹوپس کو 2010 میں ورلڈ کپ میں پیشن متعدد درست پیشن گوئی کرنے پر شہر ت حاصل ہوئی تھی ۔اس کے علاوہ پاکستان میں بھی طوطے سے کسی بھی طرح کی پیشن گوئی کروانا تو ایک عام سی بات سمجھی جاتی ہے ۔ واضح رہے امریکہ میں ہونے والے این ایف ایل مقابلوں کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے ۔ امریکہ میں فٹ بال کےطور پر مشہور ہونے والی این ایف ایل کو امریکہ میںروڑوں شائقین دیکھتے ہیں ۔