بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں بنیادی طور پرپاکستان اورامریکہ کے درمیان تنازعہ کس بات پر ہے؟برتری دکھاکر مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے، امریکی تجزیہ نگار کے انکشافات

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے معاون سربراہ اور سینئر ایسو سی ایٹ مائیکل کوگلمن نے کہا ہے کہ داعش افغانستان میں کامیاب اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کا مقصد مایوسی پھیلانے کے علاوہ ترقی کی راہ ہموار کرنے کی علامات کو مٹانا ہے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ لڑائی کے میدان میں برتری دکھا کر

اور پاکستان میں محفوظ ٹھکانے بند کراکے، افغانستان سے دہشت گردی کی جڑیں نہیں اکھاڑ سکتے۔تجزیہ کار نے خاص طور پر کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے اور جلال آباد میں سیو دی چلڈرین کے فلاحی ادارے کو نشانہ بنانے کا حوالہ دیا۔بقول اْن کے اس سے داعش نہ صرف مایوسی پھیلانا چاہتا ہے بلکہ صحت سے متعلق کار خیر کے مشہور اداروں کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں، اْنھوں نیافغانستان کے شعبہ ٹیلی مواصلات کو ہدف بنانے کی حالیہ کوششوں کا بھی خصوصی ذکر کیا۔تجزیہ کار نے کہا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ہر کامیابی کو ناکامی میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔اْنھوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ایملی ایشبرج کے ساتھ مل کر اْنھوں نے ورلڈ پالیٹکس رویو میں ایک مضمون تحریر کیا ہے جس میں امریکہ پاکستان تناؤ کا احاطہ کیا گیا۔ بقول اْن کے ہم دونوں کا یہی خیال ہے کہ بنیادی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے معاملے پر ہے۔کوگلمن نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ یہ تنازع بہت جلد حل ہونے والا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…