جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عبداللہ صالح پھر فعال، یمن میں حوثیوں سے علاقہ خالی کرنے کی اپیل

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمن(نیوزڈیسک)یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے حوثی اتحادیوں سے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عرب اتحاد کی بمباری رکنے کے بعد مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔سابق صدر علی عبداللہ صالح نے مختلف یمنی گروہوں اور سعودی عرب سے اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن مذاکرات کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔حوثی قبائلیوں کے جانب سے یمنی صدر عبدالربہ منصور ہادی کے خلاف بغاوت کے بعد وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض چلے گئے تھے۔ گذشتہ ماہ یمن کے صد ہادی کی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب نے یمن پر بمباری کا آغاز کیا تھا۔منگل کو سعودی عرب نے کہا تھا اس نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ تاہم ضرورت کے مطابق فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اتحادی طیاروں نے جمعرات اور جمعے تو پھر بمباری کی تھی۔دوسری جانب

30

عدن میں باغیوں اور صدر ہادی کے جنگجوو¿ں کے درمیان شدید چھڑپیں جاری ہیں۔یمن کے یمن ٹوڈے چینل پر نشر کیے گئے ایک پیغام میں علی عبداللہ صالح کا کہا تھا کہ حوثیوں سے ’اتحادی فوجوں کی کارروائیوں کو روکنے کے بدلے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کو تسلیم کرنے اور ان پر عمل کرنے‘ کا کہا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں اب تک یمن میں 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیںانھوں نے کہا: ’میں انھیں اور ملیشیا، القاعدہ اور ہادی کے حامی ملیشیا سب سے اس خواہش کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ تمام صوبوں اور خاص طور پر عدن سے واپس نکل جائیں۔‘علی عبداللہ صالح کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حوثیوں کے خلاف لڑنے والی فوج کے متعدد یونٹس پر اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں لڑائی سے مارچ کےآخری ہفتے سے جاری بمباری میں کم از کم 1000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 550 عام شہری اور 115 بچے بھی شامل ہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…