ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ بھول جائے پاکستان اس کے اشاروں پر چلے گا،رانا تنویر حسین

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ بھول جائے کہ پاکستان اس کے اشاروں پر چلے گا امریکی امداد کی بندش سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان پر جب بھی پابندیاں لگیں تو ہم نے زیادہ ترقی کی۔ سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر کہیں بھی دہشتگرد موجود ہیں تو امریکہ پہلے ہمیں بتائے ہم کارروائی کریں گے ۔

ہمارا انحصار امریکی امداد پر بالکل نہیں ہے یہ تاثر قطعی غلط ہے پاکستان اپنی 80 فیصد دفاعی ضرورت خود پوری کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی نرسریاں موجود ہیں ۔ مشرقی سرحد پر بھی دشمن بیٹھا ہے تاہم حکومت اور افواج پاکستان تمام حالات سے باخبر ہیں ہماری مسلح افواج اور حکومت مشکل حالات میں دہشتگردی کے خلارف جنگ لڑ رہی ہے ۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ فیصلوں سے عدم استحکام آیا جس سے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھا رہے ہیں نواز شریف کے حوالے سے ایک فیصلہ آیا جو کہ شاہد حقائق پر مبنی نہیں تھا اس وقت ملک میں نواز شریف کی حکومت والا استحکام نہیں ہے اس دور میں کافی حد تک ڈرون حملوں پر قابو پا لیا گیا تھا ۔ عدالتی فیصلوں پر اختلاف ہے لیکن اسے من و عن تسلیم کرتے ہیں اور عدالت کا احترام کرتے ہیں تاہم فیصلوں سے کسی کا بھی اختلاف ہو سکتا ہے جو کہ ہر کسی کا حق ہے ۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہ اکہ کسی شخصیت سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن پاکستان سے نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…