واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایمنسٹی انٹر نیشنل اورامریکن سول لبرٹیج یونین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون حملوں میں مزید شفافیت پیدا کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے امریکی سیکیورٹی اور انسانی حقوق پروگرام کی ڈائریکٹر نورین شاہ نے امریکہ کے صدر باراک اوباما پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون حملے میں تمام شہریوں کی ہلاکت پر معذرت کریں۔نورین شاہ نے بتایا کہ صدر کی جانب سے شفافیت کا مظاہرہ ایک خوش آئند عمل ہے، انہوں نے کہا کہ صرف امریکی اور یورپی شہریوں سے ہی نہیں بلکہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ہر شہری سے معزرت کی جائے اور اس کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو پاکستان اور یمن میں کئے جانے والے ان دیگر سیکٹروں ڈرون حملوں کے حوالے سے بھی شفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔امریکن سول لبرٹیج یونین نے بھی امریکی حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں کے لئے خفیہ اداروں کی کاررکردگی اور ان کی جانب سے دیئے جانے والی اطلاعات کے حوالے سے سولات اٹھائے ہیں۔تنظیم کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو ہر ڈرون حملے کےلئے معزرت کرنی چاہیے تھی کیونکہ امریکا کو بھی نہیں معلوم ہے کہ ان حملوں میں کون لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔اے سی ایل یو کے نائب لیگل ڈائریکٹر جمیل جعفر نے کہا کہ اس طرح کی ہلاکتیں یہ واضح کررہی ہیں کہ حملوں کےلئے جو قواعد و ضوابط استعمال کیے جارہے ہیں جو کہ حکومت کے مطابق میعار کے مطابق ہیں ‘حقیقی میعار پر نہیں۔