منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فوج راولپنڈی میں ہی اچھی لگتی ہے۔ اسلام آباد میں نہیں،امریکہ کو دوست سمجھنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے کیونکہ ۔۔! حنا ربانی کھر نے انتباہ کردیا

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ کو دوست سمجھنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کی نہیں پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔ ڈرون حملے دہشت گرد پیدا کر رہے ہیں۔ ڈرون حملوں سے ایک دہشت گرد مارنا ایسے ہے کہ 100 دہشت گرد اور پیدا ہوجائیں، ہم نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا،

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم ڈھا رہا ہے اس کا اسے جواب دینا ہوگا، بھارت کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے، فارن پالیسی اور معاشی پالیسی دینا فوج کا کام نہیں، فوج راولپنڈی میں ہی اچھی لگتی ہے اسلام آباد میں نہیں۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکہ کو دوست سمجھنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے؟ پاکستان افغانستان میں حالات کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شمسی ائیر بیس امریکہ کے پاس تھا جس کا ہماری حکومت کو علم نہیں تھا، شمسی ائیر بیس پرویز مشرف نے امریکہ کو دیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گرد پیدا کر رہے ہیں، ایک دہشت گرد کو ڈرون حملے سے مارنا ایسے ہے کہ 100 دہشت گرد اور پیدا کرنا۔ ہم نے اپنے دور میں ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، ڈرون گرانے کی بات پہلے بھی بند کمروں میں ہوچکی۔ہم نے اچھے اور برے طالبان میں فرق نہیں کیا۔ ہمارے دور حکومت میں ہم نے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔ ہم نے ڈرون حملوں سے ہلاکتوں کی رپورٹ اقوام متحدہ میں بھی پیش کی تھی۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کی جنگ نہیں پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔ جب ہمیں اپنی ترجیحات کا علم نہیں ہوگا تو امریکہ سے تعلقات بہتر نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں یہ پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھی حسین حقانی امریکہ کے سفیر نہیں تھے۔ حسین حقانی پاکستان پر الزام لگاتے ہیں۔ حسین حقانی کو امریکہ کی افغانستان میں ناکامی پر بات کرنی چاہیے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو بیج بو رہا ہے اسکی فصل اسے کاٹنی پڑے گی بھارت سمجھ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں لیکن ایسا نہیں ہے بھارت طاقت کے زور پر تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے۔

کوئی ادارہ اپنا کام کرتے ہی اچھی لگتی ہے۔ خلا پر کرنا فوج کا کام نہیں، خلا عوام پر کرتے ہیں فوج راولپنڈی میں ہی اچھی لگتی ہے۔ اسلام آباد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسپتالوں اور سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے اچھے لگ رہے ہیں لیکن ان کا کام عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا اور جلد انصاف دینا ہے۔ معیشت پر پالیسی دینا فوج کا کام نہیں۔ حکومت کا کام ہے۔ خارجہ امور بھی فوج کا کام نہیں وزارت خارجہ کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہی پاکستان کی آواز ہیں۔ بھٹو خاندان نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکل سے نکالا، پیپلز پارٹی کو کسی کا سہارا نہیں چاہیے۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…