منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اہم ترین یورپی ملک نے پاکستان کے تمام سابقہ قرضے معاف کرنے کا اعلان کر دیا، کروڑوں یوروز کے نئے قرضے دینے کا اعلان

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) قرضے میں دبی ہوئی ملکی معیشت کے لیے ایک یورپی ملک سے خوشخبری آئی ہے، اس اہم ترین یورپی ملک نے پاکستان کے سابقہ تمام قرضے معاف کر دیے ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹوڈے کاکہنا ہے کہ اٹلی نے پاکستان کے 6 ارب 40کروڑ روپے

کا قرض معاف کر دیا ہے اور اٹلی کا پاکستان کے ذمہ جو قرض باقی رہتا ہے وہ بھی رواں سال کے اختتام تک معاف کر دے گا۔ جو قرض باقی بچا ہے اس کی معافی کے لیے پاکستان اور اٹلی کے درمیان ایک معاہدہ متوقع ہے جو کہ 2018ء کے آخر تک ہو جائے گا۔ پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور اٹلی جوائنٹ اکنامک کمیشن کا آئندہ اجلاس 29 اور 30 جنوری کو روم میں ہو گا۔ اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خزانہ و معاشی امور رانا محمد افضل خان کریں گے اور اٹلی کے وفد کی قیادت اٹلی کے معاشی ترقی کے نائب وزیر آئیوان سکیلفروٹو کریں گے۔ دونوں ممالک کے مابین ان مذاکرات میں معاشی تعاون کے مختلف پہلوؤں سمیت مذکورہ معاہدے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اٹلی نے قرضوں کی معافی کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان معاشی اصلاحاتی اقدامات کے لیے 3 ارب 9 کروڑ روپے اور حکومتی پروگرام ٹیوٹا کے لیے 2 ارب 74 لاکھ روپے کے قرضے آسان شرائط پر دینے کی منظوری بھی دی ہے۔  اٹلی کا پاکستان کے ذمہ جو قرض باقی رہتا ہے وہ بھی رواں سال کے اختتام تک معاف کر دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…