منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نقیب کیساتھ مارے گئے قاری اسحاق کے ورثا کا را ؤانوار کیخلاف مقدمے کا اعلان

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے این این ) شاہ لطیف ٹان میں جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کے ساتھ مارے گئے قاری اسحاق کے ورثا نے بھی سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹان جعلی مقابلے میں مارا گیا محمد اسحاق سوا سال سے لاپتہ تھا اور اسے سوا سال قبل احمد پور شرقیہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔بھائی محمد یوسف کے مطابق محمد اسحاق احمد پور شرقیہ کے گاوں حیدر پور لنگ گراواں

کا رہائشی تھا اور گاں میں واقع مدرسہ تعلیم القران کا مہتمم تھا۔بھائی کا کہنا ہے کہ اسحاق نے میٹرک کے بعد دارلعلوم مدنیہ بہاولپور سے حدیث کی تعلیم مکمل کی اور 1997 سے 2000 تک مدرسہ نظامیہ میں درس نظامی پڑھایا۔اہلخانہ نے بتایا کہ 11 نومبر 2016 کو پولیس موبائل اور کاروں میں سوار سادہ لباس اہلکار محمد اسحاق کو مدرسے سے اٹھا کر لے گئے تھے جب کہ کچھ عرصے بعد دوسرے بھائی زکریا کو بھی زیرحراست رکھ کر 8 ماہ بعد چھوڑ دیا گیا۔بھائی کے مطابق محمد اسحاق کے لاپتہ ہونے کے دوران والدہ بھی صدمے سے انتقال کرگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف ٹان میں پولیس مقابلے کی خبر پڑھ کر محمد اسحاق کی لاش شناخت کرکے وصول کی جس کے بعد مقتول کو آبائی گاں میں سپردخاک کردیا گیا۔ اسحاق کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسحاق بے گناہ تھا، راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے اور جلد کراچی آکر مقابلے کی انکوائری کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 13 جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر را انوار نے شاہ لطیف ٹان میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر نوجوان نقیب اللہ محسود کی تصاویر سامنے آنے کے بعد معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔انکوائری کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقابلہ جعلی قرار دیا تھا اور سابق ایس ایس پی را انوار کو عہدے سے ہٹاکر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔دوسری جانب گذشتہ روز سپریم کورٹ نے پولیس کو را انوار کو گرفتار کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…