سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ہیروئن کے نشے کو ختم کرنے کے لئے دوبارہ افیون کی گولیاں بنانے کے لئے فیکٹری بنائی جا رہی ہے ،جو اگلے ماہ سے افیون سے گولیاں تیار کر کے ’’ترک نشہ‘‘کے نام سے منشیات کے عاد ی افراد کو مقدار کے مطابق گولیاں
فراہم کریں گے،ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے بڑھتے ہوئے ہیروئن کے نشے کو روکنے کے لئے بنائی جانے والی افیون فیکٹری ماہ فروری میں اپنا کام شروع کر دے گی،جس کی نگرانی کے لئے ای ٹی اوآفیسر کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے،جو تیار ہونے والی افیون کی گولیوں کی نگرانی کریں گے،ذرائع کے مطابق تیاری ہونے والی گولیاں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے36 اضلاع کے ایکسائز دفاتر کو پرمٹ کے مطابق گولیوں کی فراہمی کی جائے گی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھٹو دور میں بھی ’’ترک نشہ‘‘ کے نام سے صوبہ بھر میں افیون کی گولیاں نشیوں کو دی جاتی تھیں فی گولی پانچ روپے کے حساب سے ملتی تھی اور ایک پتے میں 10 گولیاں ہوتی تھیں،پرمٹ حاصل کرنے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے نامزد ڈاکٹرز نشے کے عادی افراد کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کے لئے ماہانہ گولیوں کا تعین کرنے کے بعد انہیں یہ پرمٹ محکمہ ایکسائز کے شعبہ آبکاری میں مجاز آفیسر کو دیکھانا ہو گا جسے اس حساب سے گولیاں فراہم کی جائیں گی۔ ہیروئن کے نشے کو ختم کرنے کے لئے دوبارہ افیون کی گولیاں بنانے کے لئے فیکٹری بنائی جا رہی ہے