منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

حیات آباد میں گریٹر اقبال پارک لاہورسے بھی بڑے اور خوبصورت پارک بیسائی پارک کی تعمیر،پارک میں کیا کچھ ہوگا، حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈ ر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے حیات آباد پشاور میں تعمیر ہونے والے نئے پارکس کا دورہ کیا اور پارکس کی تعمیر ، پلانٹیشن اور دیگر کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی اے اسرار الحق ،میجر (ر)خالد ، ڈائیریکٹر ہارکیٹکچرمنظور خان اور دیگر افسران بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے ۔ سینئر وزیر نے فیز 7 میں تعمیر ہونے والے نئے فیملی پارک، فاطمہ جنا ح پارک اوربیسائی پارک کا دورہ کیا اور ان پارکس پر ہونے والے کام سے آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ حیات آباد فیز سات میں ایک ارب روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والے پارک بیسائی پارک کو دو سو کنال پرمشتمل رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے جو لاہور کے گریٹر اقبال پارک سے بڑا اور خوبصورت ہوگا ۔بیسائی پارک میں سپورٹس کمپلیکس ، جاگنیک ٹریکس ، فوارے ، چلڈرن پارک اور گرین بیلٹس ہوں گے ۔پارک پر آئندہ ہفتے کام کا آغازہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیسائی پارک کے تعمیر سے نہ صرف حیات آباد کے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ پشاور کے عوام کو تفریح کا موقع میسر ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ حیات آباد میں ہر فیز میں دو پارکس تعمیر کر رہے ہیں اور ٹوٹل 14 پارکس تعمیر ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی اے حیات آباد میں نیا شعبہ ہارکیٹکچر کے نام سے قائم کیا گیا ہے جس کی تمام تر توجہ گرین بیلٹس اور سپورٹس کمپلیکس پر ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے ہم نے کلین انیڈ گرین پشاور کانعرہ لگایا تھا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حیات آباد میں فیملیز کے لیے پارکس اولین ترجیح ہے اور حیات آباد میں فیملی پارکس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ فیملیز کو مثبت تفریح میسر ہو۔ عنایت اللہ خان نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ حیات آباد فیز سات میں ایک ارب روپے کے لاگت سے تعمیر ہونے والے پارک بیسائی پارک کو دو سو کنال پرمشتمل رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے جو لاہور کے گریٹر اقبال پارک سے بڑا اور خوبصورت ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…