کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اس وقت شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے جس کی وجہ سے سابق ایس ایس پی ملیر
راؤ انوار مشکل میں پھنس چکے ہیں اور اس وقت کوئی بھی وکیل ان کا کیس لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے جو ان پریشانی میں اضافے کاباعث ہے۔ سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی طرف سے پیپلز پارٹی کے تین نامی گرامی وکلاء سے رابطہ کیا گیا، ان وکلاء میں سے دو نے تو انہیں صاف جواب دے دیا کہ ہم یہ کیس نہیں لڑ سکتے جبکہ تیسرے نے پارٹی قیادت سے مشاورت کرنے کا کہا، واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے ان تینوں وکلاء کے پاس اعلیٰ قیادت کے مقدمات بھی ہیں، اس حوالے سے سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بننے والے وکیل سے بھی رابطہ کیا مگر عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے بھی کیس لڑنے سے انکار کر دیا۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اس وقت اچھا وکیل نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور کیس کی پیروی کے لیے کسی تجربہ کار وکیل کے متلاشی ہیں۔ نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے جس کی وجہ سے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مشکل میں پھنس چکے ہیں اور اس وقت کوئی بھی وکیل ان کا کیس لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے