جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

امریکا اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ،امریکی دھمکیاں اور ناقابل قبول زبان پر پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،اہم ممالک سے مدد طلب کرلی

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے یورپ کے پارلیمانی حلقوں سے کہا ہے کہ یورپ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے مدد کرے ٗپاکستان ایک خود مختار ملک ہے، امریکی قیادت کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان ناقابل قبول ہے، اس سے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔یورپین پارلیمنٹ میں فارن افیئرز کمیٹی، ساؤتھ ایشیا ڈیلی گیشن،

پارلیمنٹ میں موجود مختلف پارلیمانی گروپس کے سربراہوں اور کئی ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ غیر ملکی اور پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، امریکی قیادت کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان ناقابل قبول ہے، اس سے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں بد امنی کا ذمہ دار نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں دہشت گردی کے فروغ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکا اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ٗ افغانستان کا 40 فیصد سے زائد رقبہ وہاں کی حکومت کی عملداری میں نہیں، داعش وہاں پنپ رہی ہے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں افیون کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی گئی جو بذات خود بد امنی کی ایک بڑی وجہ ہے، ان تمام مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا ۔خرم دستگیر خان نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف طویل المدت اور قلیل عرصے کے منصوبے ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے نام سے جاری ہیں ٗ پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں سے ہزاروں نہیں لاکھوں لوگوں کو نکالا، علاقے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا اور لوگوں کو واپس ان کے گھروں میں بسایا جبکہ دوسرے آپریشن میں ریا ستی ادارے شہروں سے چن چن کر دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 30 لاکھ افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں جن کی 40 سال سے میزبانی کر رہے ہیں، افغانستان سے ہزاروں افراد روزانہ پاکستان میں آتے ہیں، ہماری گزارش ہے کہ اس سارے عمل کو دستاویزی بنایا جائے اور انہیں احترام کے ساتھ ان کے گھروں میں بسایا جائے تاہم اس حوالے سے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جاتا، اسی طرح کراس بارڈر ٹیرر ازم کے الزام پر جب ہم نے سرحد پر باڑ لگانی شروع کی تو اس میں بھی تعاون نہیں کیا گیا، یہ باڑ پاکستان مکمل طور پر اپنے وسائل سے لگا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…