جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

نوازشریف کوکتنے عرصے کیلئے نااہل کیاگیا؟ ایک سال،5سال یا پھرتاحیات ،سپریم کورٹ نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر کوئی صادق و امین نہیں رہتا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار ہمایوں اکبر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ٹریبونل نے بینک اکاؤنٹ نہ بتانے پر 99 ایف کے تحت نااہل کیا، ٹریبونل کے فیصلے سے میرا موکل الیکشن کیلئے تاحیات نااہل ہوگیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں پڑے 37 لاکھ روپے ظاہر نہیں کیے ٗ نوازشریف کے مقدمے میں کہہ دیا ہے کہ اثاثہ چھپانا بددیانتی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر کوئی صادق و امین نہیں رہتا ٗ آرٹیکل 62 ون ایف کی نااہلی ایک سال کی ہوگی، 5 کی یا تاحیات، یہ تعین کرنا باقی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف پر لارجر بینچ 30 جنوری سے سماعت کریگا، لارجر بینچ آرٹیکل 62 ون ایف پر جو بھی فیصلہ دے گا وہی آئندہ کا قانون ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر کوئی صادق و امین نہیں رہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…