منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

متھیرا نے طلاق سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق سے متعلق میڈیا میں جاری خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کسی بھی ادارے سے کوئی بات نہیں کی۔خیال رہے کہ متھیرا سے متعلق متعدد ٹی وی چینلز، ویب سائٹس اوربلاگرز نے اپنی خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ سے بات کی ہے، جنہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔

ان خبروں میں اداکارہ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ متھیرا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔اپنے ایک انٹرویو میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کسی بھی میڈیا سے کوئی بات نہیں کی، یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔متھیرا نے جھوٹی خبریں چلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ لوگوں نے خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہوں نے اداکارہ سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال کیا جائے، اپنے لائیک یا ریٹنگ بڑھانے کے لیے یہ سب کچھ نہ کیا جائے، انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔متھیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے افراد میں شمار ہوتی ہیں، جو اپنی خاندانی زندگی کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتی ہیں، اس لیے معاملات کی نزاکت کو سمجھ کر ان سے متعلق چہ مگوئیاں بند کی جائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی نجی زندگی کو نشانہ نہ بنایا جائے، ان سے متعلق افواہیں بند کرکے انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔واضح رہے کہ متھیرا نے 2013 میں پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے خفیہ شادی کرلی تھی، جس کے ایک سال بعد اداکارہ نے شادی کا اعتراف کیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…