منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کتنی بھی جانبداری ہو، عدالتوں اور احتساب کا سامنا کروں گا، مجھے ہٹانے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ساتھ کیا ہوا؟ نواز شریف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کتنی جانبداری ہو،عدالتوں اوراحتساب کا سامنا کروں گا، یہ پہلاموقع نہیں پہلے بھی ہمیں عدالتوں میں گھسیٹاگیا ہم عدالتوں سے نہیں بھاگے وقتاً فوقتاً احتساب کا سامنا کیا ہے ،نااہل کیے جانے کا ڈراما اسٹیج کیے جانے پر صدمہ پہنچا مجھے ہٹانے سے پاکستان کونقصان پہنچااورپہنچ رہاہے نجی ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے دیکھ بھال کیلیے کلثوم کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی ہے ،

کلثوم کی ضرورت کے باوجود عدالتوں کاسامناکر نے پاکستان جا رہاہوں کتنی ہی جانبداری ہو،عدالتوں اوراحتساب کا سامنا کروں گاانہوں نے کہا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادرکے ریمارکس دینے والی عدالت کا بہادری سے سامناکیاپاناما معاملے پر میرے خلاف کچھ نہیں ملااقامہ پرنااہلی کے فیصلے سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا پاکستان کے عدالتی نظام کے احترام میں عدالتوں کے سامنے پیش ہورہاہوں،تین نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونے پاکستان جا رہاہوں شریف خاندان کے ذرائع آمدن اور وسائل 1937 سے چلے آرہے ہیں احتساب کے نام پر نشانہ بنانا نا قابل قبول ہے ،احتساب کامقصدانصاف نہیں سیاسی انتقام ہے انءں نے کہا کہ یہ پہلاموقع نہیں پہلے بھی ہمیں عدالتوں میں گھسیٹاگیا ہم عدالتوں سے نہیں بھاگے وقتاً فوقتاً احتساب کا سامنا کیا ہے ،ہم نے بہادری سے جے آئی ٹی کاسامنا کیانوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف چارج شیٹ کیا ہے ؟ میرے خلاف اسکینڈل کیا ہے؟ معاملہ کیاہے؟یہ حج اسکینڈل ہے یا آئی پی پیز اسکینڈل ،کیا یہ این آئی سی ایل اسکینڈل ہے ؟ یا نیکٹا اسکینڈل؟احتساب کے نام پر ڈراما ہے کیا ؟میرے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیسز کیا ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ پاناما میں میرا نام نہ ہونے کے باوجود کیس شروع کیا گیا ،میرے اور اہل خانہ کے خلاف کیسز گھڑے گئے ہیں ابھی تک پاناما میں کچھ نہیں ملا ،اقامہ پر نا اہل کر دیاگیانااہل کیے جانے کا ڈراما اسٹیج کیے جانے پر صدمہ پہنچا مجھے ہٹانے سے پاکستان کونقصان پہنچااورپہنچ رہاہے ،پاناما فیصلہ مذاق اورشرمندگی کاباعث بنا،میرے حامیوں سمیت کسی نے اقامہ پر نا اہلی کو قبول نہیں کیاتاریخ ہمارے خلاف کیسز کی سچائی ثابت کرے گی ،ہم نے اپنی پالیسیوں سے پاکستان کو بدل کررکھ دیاآج انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان لوٹ آئی ہے،نواز شریف نے کہا کہ معاشی خوشحالی اوراستحکام سیاسی تسلسل سے مربوط ہوتاہے،اقامہ پر میرے نکالے جانے سے پاکستان عدم مستحکم ہوا، مجھے ہٹانے سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…