اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جوڈیشل اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں، ججز کے زیادہ وقت دینے کے باوجود فیصلوں میں تاخیر کی شکایت ہے، دنیا میں مقدمات عدالتوں کی بجائے ثالثی کے ذریعے حل ہوتے ہیں ، مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے افراد قوت کی شدید ضرورت ہے۔ جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہیکہ پنجاب کی عدالتوں میں اے ڈی آر کا نظام رائج ہوچکا ہے، ملک کی تمام بارکونسلز نے اے ڈی آر نظام کو خوش آئندقرار دیا،
جوڈیشل اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں جوڈیشل سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ججز کے زیادہ وقت دینے کے باوجود فیصلوں میں تاخیر کی شکایت ہے انصاف کی جلد فراہمی کیلئے قوانین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ناجائز مقدمہ درج کرانے والوں کو جرمانے ہونے چاہیں دنیا میں مقدمات عدالتوں کی بجائے ثالثی کے ذریعے حل ہونے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پنجاب میں اے ڈی آر نظام کا اطلاق شروع ہوچکا ہے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔