منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے غلط بیانی کی ،پرویز خٹک اور کابینہ نے استعفے دینے سے انکار کیا ہے، داور کنڈی

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی داور کنڈی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جمع کرانے سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی، پرویز خٹک اور ان کی کابینہ نے استعفے دینے سے انکار کیا ہے، عمران خان ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی نوٹنکی سمجھتے ہیں۔ بدھ کواسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے داور کنڈی نے کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پشاور میٹرو سمیت مختلف جاری منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں، ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوئے تو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے عمران خان کو استعفے جمع نہیں کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں شاہ محمود، چودھری سرور، محمودالرشید کا نہ آنا اختلافات کا عندیہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی نے ان کے پاس استعفے جمع کروا دیئے ہیں جس پر مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔انکوائری کے مطالبے پر عمران خان نے ایم این اے داور کنڈی کو شوکاز دیا تھا، داور کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان واقعے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…